امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی میڈیا کے مطابق اردن میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

latest urdu news

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح اردن کے موافق السلطی ایئربیس پر ایرانی حملے میں تقریباً 8 ایف 15 جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم انہیں دوبارہ آپریشنل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں ایک اے 10 تھنڈر بولٹ جنگی طیارہ بھی زد میں آیا، جسے ’وارٹ ہاگ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ایک اے 10 تھنڈربولٹ طیارہ ایک پر سے محروم ہوکر ناکارہ ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکی اڈے سے 30 سے زیادہ پیٹریاٹ میزائل داغے گئے، امریکا کو پہلے ہی پیٹریاٹ میزائلوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

قطر میں امریکی اڈے پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، آیت اللہ خامنہ ای

یہ حملہ ایران کی جانب سے امریکی حملوں کے جواب میں کیے گئے جوابی حملوں کی لہر کا حصہ تھا۔ امریکا نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ ایران کی جانب سے امریکی بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کے جواب میں اس نے 5 ایرانی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جواب میں 8 تیل بردار جہازوں، 2 جنگی بحری جہازوں اور اردن میں قائم امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter