محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر کا رابطہ ہے، جو اچھا ہے، رانا ثنااللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کا کہناہے کہ وفاقی وزیرداخلہ مسحن نقوی اور چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا رابطہ ہے، یہ اچھا ہے، اس کے ذریعے بات کرنی چاہیے۔ علی امین گنڈاپور کا بھی وزیرداخلہ سے رابطہ تھا۔۔ ہم نے ہمیشہ اس کو سراہا۔

latest urdu news

پروگرام "ندیم ملک لائیو” میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ زور دیتے ہیں کہ سیاستدانوں کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے، میثاق جمہوریت ہواتوپھرتیسرےصاحب آگئے،وہ آج تک سنبھالے نہیں جارہے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی بنیاد پر نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال ہی لایاجارہاتھا، ایجنسیز نےکہا شفا اسپتال لائےتوامن وامان کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، کہاگیاکہ ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ پمز میں کرلیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے فیصلے پر جو مؤقف اختیار کیا وہ بھی درست ہے، قانون میں ہےکسی بھی قیدی کاسرکاری اسپتال سے باہر علاج نہیں ہوسکتا، وزیراعظم توہین عدالت کے معاملے میں پارٹی نہیں، درخواست میں محسن نقوی کانام نہیں،سیکریٹری داخلہ کانام ہے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے9مئی سے متعلق کہاتھا یہ ادارے پرحملہ تھا، ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا تھا9مئی حملے کو معاف اوربھلایا نہیں جائےگا، کسی کو اب تک معاف کیاگیاہے نہ معاف کیاجائے گا، 9 مئی کوفوج میں بغاوت کی کوشش کی گئی،یہ بہت بڑا جرم ہے۔

وزارت داخلہ کے اداروں کو جدید خطوط پر مکمل تبدیل کرنا ہدف ہے: محسن نقوی

ان کا کہنا تھا کہ پمزاسپتال واقعہ افسوسناک اوروالدین کیلئے صدمہ ہے، پمزواقعے کی انکوائری ہونی چاہیے،ملوث افراد کوسزا ملنی چاہیے، وزیراعظم نےواقعےپراعلیٰ سطح اجلاس بلایا،تمام چیزوں کاجائزہ لیا، پمزواقعے میں جو بھی ذمہ دار ہے اس کو مثال بنانا چاہیے، وزیراعظم کا کام تونہیں ہےکہ وہ اسپتال میں جاکرچیک کریں کس چیزکی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter