پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول 3 روپے 81 پیسے جبکہ ڈیزل 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر مہنگا، نئی قیمتیں 22 اگست سے نافذ

latest urdu news

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا۔

وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اگست 2026 سے 24 اگست 2026 تک ہوگا۔ قیمتوں میں یہ ردوبدل اوگرا کی جانب سے وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ڈیزل 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے پیٹرول 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔

پیٹرول پر 130 روپے ٹیکس، عوام پر مزید بوجھ ناقابل قبول ہے: حافظ نعیم الرحمان

گزشتہ تین روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 6 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، جبکہ اسی عرصے میں ڈیزل کی قیمت مجموعی طور پر 25 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم ہوئی۔

19 اگست کو پیٹرول 3 روپے 34 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 27 پیسے مہنگا ہوا تھا، جبکہ 20 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے کمی کی گئی۔ 21 اگست کو پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter