کابل کے اسکول میں بم دھماکا، 42 بچے زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان دارالحکومت کابل کے علاقے دشتِ برچی میں ایک اسکول میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 42 بچے زخمی ہوگئے۔

latest urdu news

اقوام متحدہ کے مطابق زخمی بچوں کی عمریں 9 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ دھماکا اس وقت ہوا جب اسکول میں چھٹی ہو رہی تھی۔

افغانستان کے ڈائریکٹوریٹ آف مائن ایکشن کوآرڈینیشن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ اسکول میں ایک دستی بم پھٹا، جس سے درجنوں بچے زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینٹ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "گھناؤنا حملہ” قرار دیا۔

سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکا، 5 افراد شہید، 15 زخمی

دشتِ برچی ماضی میں بھی متعدد مہلک دھماکوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter