پاکستانی نوجوانوں کیلئے 50 ہزار اسکالرشپ کارڈز کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستانی نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل اور تکنیکی مہارتوں کے فروغ کا بڑا پروگرام متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں 50 ہزار اسکالرشپ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

latest urdu news

حکومت کی جانب سے ہنرمند پنجاب ایڈوانسڈ آئی ٹی اور ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو جدید شعبوں میں مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو روزگار، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل معیشت کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہے۔

پروگرام کے لیے 15 سے 50 سال عمر کے پاکستانی شہری درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ امیدوار کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک مقرر کی گئی ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اگست 2026 ہے۔

مجموعی طور پر 50 ہزار اسکالرشپ کارڈز میں سے 25 ہزار پنجاب کے نوجوانوں جبکہ باقی 25 ہزار آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

ایراسمس منڈس اسکالرشپ میں پاکستان کی مسلسل پانچویں کامیابی، 135 ممالک پر سبقت

تربیتی پروگرام میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، ای کامرس، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا سائنس، فری لانسنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، ایپ ڈویلپمنٹ اور یوٹیوب مونیٹائزیشن سمیت 30 سے زائد شعبوں کے کورسز شامل ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter