ٹرمپ سی این این کی صحافی پر برس پڑے، جھوٹی خبریں دینے کا الزام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سی این این کی خاتون صحافی کے سوالات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق صحافی نے جنوبی کوریا سے متعلق صدر ٹرمپ سے سوالات کرنے کی کوشش کی، تاہم ابتدا میں امریکی صدر نے سوال کو نظرانداز کیا اور بعد ازاں صحافی کے انداز پر برہمی کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ شور مچانے والی جعلی رپورٹر ہیں اور جھوٹی خبریں دیتی ہیں۔ امریکی صدر نے ان کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے انہیں بے ادب قرار دے کر نظرانداز کردیا۔

اس دوران ٹرمپ نے امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر کھانے کی مبینہ کمی سے متعلق سی این این کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا اور اسے غلط خبر قرار دیا۔

5 جنگی طیارے مار گرائے گئےمگربھارت کی ہٹ دھرمی برقرار،سی این این نے بھی کھری کھری سناد ی

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بحری جہاز پر صورتحال معمول کے مطابق ہے اور وہاں کسی قسم کی خوراک کی قلت نہیں۔

ٹرمپ اور سی این این کے درمیان اختلافات پہلے بھی متعدد مواقع پر سامنے آتے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ماضی میں بھی نیوز چینل کی رپورٹنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter