پنجاب میں اسکول 24 اگست کو کھلیں گے، وزیر تعلیم نے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پنجاب بھر کے اسکول موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 24 اگست 2026 کو دوبارہ کھل جائیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکول کھولنے سے قبل صفائی، سیکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

latest urdu news

وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ تمام اسکولوں میں کلاس رومز، واش رومز، کھیل کے میدان اور دیگر مقامات کی مکمل صفائی یقینی بنائی جائے، جبکہ طلبہ کے لیے صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے اسکولوں میں پانی کی ٹینکیوں اور چھتوں کی صفائی و جراثیم کشی کے ساتھ مون سون کے پیش نظر نکاسی آب کے نظام کو بھی چیک کرنے کی ہدایت کی۔

رانا سکندر حیات نے ڈینگی سے بچاؤ کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد اور مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیرِ تعمیر یا مرمتی کام والے علاقوں کو طلبہ سے محفوظ رکھنے کے لیے مناسب رکاوٹیں لگائی جائیں۔

اس کے علاوہ اسکولوں میں پنکھوں، لائٹس، سوئچز، ساکٹس اور بجلی کی وائرنگ کی جانچ پڑتال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ کے سرکاری اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے، نجی تعلیمی ادارے اپنی پالیسی کے مطابق اوقات کار مقرر کریں گے

وزیر تعلیم نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے اور اسکول کھلنے سے قبل سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر سیکیورٹی آلات فعال کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اسکول دوبارہ کھولنے سے قبل سربراہان حتمی معائنہ کریں، جبکہ غفلت، تاخیر یا ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter