صومالی وزیر دفاع کی پاکستانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صومالیہ کے وزیر دفاع کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، جس کے دوران پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کی گئیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ روابط اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صومالی وزیر دفاع نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، جس میں بحری سلامتی، دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات زیر غور آئے۔ اس موقع پر صومالی وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

بعد ازاں صومالی وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی۔ دونوں جانب سے دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے، ادارہ جاتی تعاون بڑھانے اور پیشہ ورانہ روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صومالی وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل صلاحیتوں اور استعداد کی تعریف کی، جبکہ دونوں ممالک نے مستقبل میں دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے اور باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter