راولپنڈی میں ایک شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرکے بھتہ وصول کرنے کے مقدمے میں پولیس کانسٹیبل سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے شکایت درج کرائی تھی کہ ایک پولیس اہلکار نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے اغوا کیا اور رقم وصول کرنے کے بعد رہا کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ شکایت پر کی جانے والی انکوائری میں کانسٹیبل محسن ضیا اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے، جس کے بعد تینوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مظفرگڑھ میں شہریوں کے مبینہ اغوا اور تاوان وصولی کیس میں 5 سی سی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
