محسن نقوی طاقتور ترین وزیر ہیں، کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں: خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی موجودہ حکومت کے سب سے طاقتور وزیر ہیں اور کئی معاملات میں وہ وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ہیں۔

latest urdu news

نجی ٹی وی کے پروگرام "نیا پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہونے کے باوجود حکومتی نظام کا باقاعدہ حصہ دکھائی نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاسوں میں انہوں نے محسن نقوی کو صرف دو یا تین مرتبہ دیکھا ہے، جبکہ پارلیمنٹ میں بھی وہ صرف سات یا آٹھ بار ہی آئے ہوں گے۔

نثار کھوڑو کا محسن نقوی کے بیان پر ردعمل، سندھ کی تقسیم سے متعلق بحث کو سازش قرار دے دیا

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اگر محسن نقوی خود بھی شکایات کر رہے ہیں تو پھر ہمیں حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter