ٹرمپ کا اعلان: سعودی عرب معاہدۂ ابراہیمی میں شامل نہ ہوا تو جوہری معاہدہ نہیں ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر سعودی عرب معاہدۂ ابراہیمی (Abraham Accords) میں شامل نہیں ہوتا تو امریکا اس کے ساتھ سول جوہری معاہدہ آگے نہیں بڑھائے گا۔

latest urdu news

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کو معاہدۂ ابراہیمی کا حصہ بننا چاہیے، اور اگر ایسا نہ ہوا تو امریکا جوہری تعاون کے معاہدے کی منظوری نہیں دے گا۔

ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دے دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ

ایران سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، کیونکہ تہران کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایرانی حکام اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter