نورین نیازی کا بیان ناقابل قبول، پی ٹی آئی قیادت ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے: بلال اظہر کیانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ نورین نیازی کا حالیہ بیان کسی صورت قابل قبول نہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور ان کا خاندان ایسے طرزِ عمل کا مظاہرہ کر رہا ہے جو ملک کے مفادات کے خلاف ہے۔

latest urdu news

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا، تاہم معرکۂ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان قابلِ مذمت ہے۔ ان کے بقول بعض عناصر پاکستان کی کامیابی کو قبول نہیں کر پا رہے اور ایسے بیانات اسی سوچ کا تسلسل ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نورین نیازی کے متنازع بیان پر تاحال پی ٹی آئی قیادت یا خاندان کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس نوعیت کے بیانات سے افواجِ پاکستان کے جوانوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے۔

عون چوہدری کا نورین نیازی سے معافی کا مطالبہ، متنازع بیان کو قومی مفادات کے خلاف قرار دے دیا

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ قومی سلامتی اور ملکی مفادات کے معاملات پر سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے، جبکہ ایسے بیانات قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter