پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 54 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ، ایک لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں کرتے ہوئے 54 فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا۔

latest urdu news

ترجمان کے مطابق معائنے کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 19 امپروومنٹ نوٹس جاری کیے گئے، جبکہ 7 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران ایک فوڈ سیمپل تجزیے کے لیے حاصل کیا گیا، جبکہ 8.1 کلوگرام ایکسپائرڈ اور ممنوعہ اشیائے خورونوش اور 180 کلوگرام آئس بلاکس تلف کر دیے گئے۔

گجرات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کو جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں معائنے اور قانونی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter