ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینک سکھا اور رورل ہیلتھ سنٹر کشمیر کالونی کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے مریم نواز ہیلتھ کلینک سکھا اور رورل ہیلتھ سنٹر کشمیر کالونی کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے دونوں مراکز صحت کے او پی ڈی، فارمیسی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور ادویات کے موجودہ اسٹاک کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے اور تمام ضروری ادویات کا وافر ذخیرہ ہر وقت دستیاب رکھا جائے۔

میر رضا اوزگن نے عملے کی حاضری کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور غیر حاضر یا تاخیر سے آنے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مراکز صحت میں ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ مریضوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کا دینہ مین بازار کا دورہ، ماڈل بازار منصوبے کا جائزہ

دورے کے موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے ہسپتال میں دستیاب سہولیات، ادویات کی فراہمی اور طبی عملے کے رویے سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے اس موقع پر کہا کہ صحت کا شعبہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter