پاکستان میں کشمیریوں کی نشستیں ختم نہیں ہو سکتیں، سعد رفیق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں آزاد کشمیر انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں موجود آزاد کشمیر اسمبلی کی مہاجرین نشستیں ختم نہیں کی جا سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں نشستوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، مگر پاکستان میں کشمیریوں کی نشستیں برقرار رہیں گی۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہے اور اختلافات کے باوجود بات چیت کا دروازہ کھلا رہنا چاہیے۔ سعد رفیق نے مزید کہا کہ وہ سکہ بند کشمیری ہیں اور پنجاب کے عوام نے ہجرت کرکے آنے والے کشمیریوں کو ہمیشہ عزت دی۔

آئندہ انتخابات میں بھی سردار تنویر الیاس وزیراعظم آزاد کشمیر بنیں گے، شعیب صدیقی

واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter