شہید آیت اللہ خامنہ ای کے قاتل انجام سے نہیں بچ سکیں گے، ایرانی آرمی چیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے ذمہ داروں کا تعاقب کیا جائے گا اور انہیں اپنے کیے کی سزا سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

latest urdu news

اپنے بیان میں جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر نے ایران کے لیے عزت، آزادی اور قومی وقار کا راستہ متعین کیا، جس پر مسلح افواج مکمل عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ گامزن رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں اپنے قومی اور دفاعی فرائض پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتی رہیں گی اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: اگر چاہتے تو آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں موجود تمام افراد کو نشانہ بنا سکتے تھے

ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی کے خلاف کارروائیوں میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں اپنے انجام سے بچنے کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter