آئندہ انتخابات میں بھی سردار تنویر الیاس وزیراعظم آزاد کشمیر بنیں گے، شعیب صدیقی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس آئندہ عام انتخابات کے بعد بھی آزاد کشمیر کے وزیراعظم ہوں گے، جبکہ پارٹی خطے میں حکومت بنانے کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔

latest urdu news

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے نئے کارکنوں اور رہنماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی تیزی سے عوامی حمایت حاصل کر رہی ہے اور آئندہ انتخابات میں مضبوط سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان آزاد کشمیر کو ترقی یافتہ اور خوشحال خطہ بنانے کا وژن رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات میں پارٹی تیسری بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھری، اور اب اسی طرز پر آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی میں شامل

شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کی 30 سے زائد نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی اور عوامی اعتماد کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter