ٹرمپ کا دعویٰ، ایران معاہدے کا خواہاں ہے، جنازے کی تقریبات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران مذاکرات اور سمجھوتے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کو جنازے کی تقریبات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی، جسے انہوں نے امریکی رویے کی مثال قرار دیا۔

latest urdu news

امریکہ کی 250ویں یومِ تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور واشنگٹن کی پوزیشن پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکہ نے ایران کو سخت نقصان پہنچایا، جس کے بعد وہ مذاکرات کی طرف مائل ہوا۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا اور نہ ہی آئندہ جھکے گا۔ ان کے مطابق امریکہ دنیا کی طاقتور ترین فوج کا مالک ہے اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، تاہم ملک امن کو ترجیح دیتا ہے۔

ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر سخت فوجی کارروائی کی وارننگ، ’’ضرورت پڑی تو آپریشن مکمل کیا جائے گا‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے عالمی سطح پر انسانی امداد، بھوک کے خاتمے اور اپنے اتحادیوں کی مدد میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ نے امریکہ کو کمزور کیا، جبکہ اب دنیا دوبارہ امریکہ کا احترام کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter