قومی اسمبلی کا جعلی گریڈ 17 افسر بننے والا ملزم گھوٹکی سے گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: خود کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا گریڈ 17 افسر ظاہر کرنے والا ملزم عبد الواجد گھوٹکی سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کے ذریعے سرکاری افسر بن کر مراعات اور پروٹوکول بھی حاصل کرتا رہا۔

latest urdu news

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کے مطابق ملزم کے قبضے سے قومی اسمبلی کا جعلی تقرر نامہ بھی برآمد ہوا، جس پر اسپیکر کے جعلی دستخط کیے گئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عبد الواجد کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے کسی قسم کا سرکاری تعلق یا ملازمت کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

ترجمان کے مطابق معاملہ عوامی شکایات اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فوری نوٹس لیا۔ جس پر قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی نے ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی سندھ کو کارروائی کے لیے خطوط ارسال کیے، جس کے بعد ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مسلح افواج اور عدلیہ پر تنقید سے متعلق بحث، قومی اسمبلی میں نکتہ نظر کا تبادلہ

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ اسپیکر، قومی اسمبلی یا کسی بھی سرکاری ادارے کے نام پر جعلی دستاویزات تیار کرنا سنگین جرم ہے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی سرکاری تقرر نامے یا دستاویز کی تصدیق ضرور کریں اور ایسے جعل ساز عناصر سے محتاط رہیں۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter