پنجاب میں آندھی اور بارش نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز آندھی، گرج چمک اور موسلا دھار بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔ شدید موسم کے باعث کئی علاقوں میں دیواریں، چھتیں اور سائن بورڈ گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

latest urdu news

ریسکیو پنجاب کے ترجمان فاروق احمد کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ضلع اٹک میں ہوا، جہاں نیا پمپ کے قریب آندھی اور بارش کے دوران دیوار گرنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ اسی ضلع کے علاقے پارا شاہین باغ میں ایک گھر کی چھت گرنے سے مزید 3 افراد زخمی ہو گئے۔

دیگر اضلاع میں بھی خراب موسم کے باعث حادثات پیش آئے۔ خوشاب کے قائد آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ سرگودھا میں تیز ہوا کے باعث سائن بورڈ گرنے سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔ شیخوپورہ کے چک رسالہ روڈ پر لکڑی کی چھت گرنے سے بھی ایک شخص زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ریسکیو حکام کے مطابق تمام متاثرہ مقامات پر امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

ترجمان ریسکیو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کمزور عمارتوں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter