لاہور: پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران اب تک 35 ہزار 719 افراد کو اپنے ممالک واپس بھیجا جا چکا ہے، جبکہ مزید غیر ملکیوں کی ڈی پورٹیشن کا عمل بھی جاری ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 72 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس میں موجود ہیں، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں بھی ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
اعداد و شمار کے مطابق واپس بھیجے گئے افراد میں 14 ہزار سے زائد مرد، 7 ہزار 138 خواتین اور 14 ہزار 529 بچے شامل ہیں۔ ان میں 11 ہزار 47 پروف آف ریزیڈنس (رہائشی ثبوت) رکھنے والے، 11 ہزار 135 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 13 ہزار 537 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔
غیرقانونی افغان شہریوں کے خلاف 11 جولائی سے ملک گیر کارروائی کا فیصلہ، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کی واپسی کے حکومتی فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ متعلقہ ادارے اس سلسلے میں مربوط کارروائیاں جاری رکھیں۔
