حکومت عوامی رابطے سے گریزاں ہے، جلسے امن اور اتحاد کا پیغام دیتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں میں عوام کے درمیان جانے کا اعتماد نہیں رہا، جبکہ عوامی اجتماعات قوم کے حوصلے اور اتحاد کی علامت ہوتے ہیں۔

latest urdu news

راولپنڈی ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ امن و امان کی صورتحال میں عوامی اجتماعات امن پسند قوتوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوتے ہیں اور ان عناصر کو واضح پیغام دیتے ہیں جو ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔

کشمیر کے معاملے پر دانشمندانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عوامی جلسے اور اجتماعات زندہ قوموں کی پہچان ہوتے ہیں، لیکن حکومتی جماعتیں عوامی ردعمل کے خوف سے کھلے عام عوام کا سامنا کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter