زچگی کی رخصت کے دوران ملازمت ختم کرنے پر نجی کمپنی کو 12 لاکھ روپے جرمانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے ایک خاتون ملازمہ کو زچگی کی منظور شدہ چھٹیوں کے دوران ملازمت سے فارغ کرنے پر نجی ادارے کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

latest urdu news

فیصلہ Fauzia Waqar کی سربراہی میں جاری کیا گیا، جس میں متعلقہ ادارے کو نہ صرف مالی جرمانے کا پابند بنایا گیا بلکہ ملازمت کے ماحول کو بہتر بنانے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے جامع اصلاحی اقدامات نافذ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

فیصلے کے مطابق شکایت گزار خاتون اکاؤنٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔ انہوں نے زچگی کی باقاعدہ منظوری شدہ رخصت حاصل کر رکھی تھی، تاہم چھٹی کے دوران ایک فون کال کے ذریعے انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

وفاقی محتسب کے دفتر نے قرار دیا کہ زچگی کی چھٹیوں کے دوران کسی خاتون ملازمہ کو ملازمت سے نکالنا امتیازی اور غیر منصفانہ سلوک کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ عمل قانون کی نظر میں صنفی تفریق اور نفسیاتی ہراسگی کے مترادف ہے۔

فیصلے میں نجی ادارے کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ شکایت کنندہ خاتون کے خلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی سے گریز کیا جائے اور مستقبل میں خواتین ملازمین کے قانونی حقوق کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter