امریکا کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ ایران کے مفاد میں ہے، 6 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز بھی واپس ملیں گے: صدر پزشکیان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے حالیہ معاہدے کی تمام اہم شقیں ایران کے قومی مفادات کے مطابق ہیں اور اس کے مثبت اثرات جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے دوران ایران نے اپنے مؤقف کا بھرپور دفاع کیا اور اہم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں۔

latest urdu news

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پزشکیان نے کہا کہ معاہدے کے نتائج آنے والے دنوں میں عوام کے سامنے واضح ہو جائیں گے، جس سے ثابت ہوگا کہ ایران نے اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت قطر میں موجود ایران کے تقریباً 6 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز بھی واپس کیے جائیں گے۔ ان کے بقول یہ رقم ایران کا قانونی حق ہے اور اس کی واپسی ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

برگن اسٹاک میں اہم سفارتی پیش رفت: پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ حکومت اقتصادی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے سفارتی ذرائع کو مؤثر انداز میں استعمال کر رہی ہے، جبکہ حالیہ معاہدہ بھی اسی حکمت عملی کا حصہ ہے جو مستقبل میں مثبت معاشی نتائج دے سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter