اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے وفاقی بجٹ 2026-27 کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عام آدمی کے مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں پہلی مرتبہ عوامی مشکلات اور روزمرہ زندگی سے جڑے مسائل کو نمایاں اہمیت دی گئی ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے بجٹ کی تیاری میں عام شہریوں کی ضروریات اور معاشی مشکلات کو مدنظر رکھا ہے۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ یہ ایسا بجٹ ہے جس کی تجاویز اور نکات عام لوگوں کے لیے قابلِ فہم ہیں، جس سے شفافیت اور عوامی آگاہی میں اضافہ ہوگا۔
سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنے والوں پر ٹیکس کا نیا نظام متعارف کرانے کی تجویز
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی اور مختلف شعبوں میں ریلیف فراہم کرکے عوام کو سہولت دینے کی کوشش کی ہے، جو خوش آئند اقدام ہے۔
