ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کو سپردِ خاک کرنے سے قبل نمازِ جنازہ ادا، عسکری اعزازات پیش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

latest urdu news

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

نمازِ جنازہ میں آزاد کشمیر کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی، جن میں قائم مقام صدر اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، کور کمانڈر راولپنڈی سمیت دیگر سینئر سول و فوجی حکام شامل تھے۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے موجود تھی۔

تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور ان کی خدمات و قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔

مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، سیاحوں کی وین میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق

شرکاء نے شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی، جبکہ وطن کے لیے ان کی خدمات اور قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

نمازِ جنازہ کے بعد شہداء کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیے گئے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter