بھارت کی تامل فلمی صنعت کے معروف اداکار Jay نے کہا ہے کہ مسجد میں داخل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ انہیں حقیقی برابری اور روحانی سکون کا احساس ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ ذاتی مشاہدات اور قلبی اطمینان کی بنیاد پر کیا۔
ایک حالیہ گفتگو میں اداکار نے بتایا کہ وہ پہلے ہندو مذہب سے وابستہ تھے اور مختلف مذاہب کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے رہے۔ ان کے مطابق انہوں نے کچھ عرصہ عیسائیت کی طرف بھی توجہ دی، تاہم بعض تلخ تجربات نے انہیں ذہنی طور پر پریشان کیا۔
اداکار نے کہا کہ جب وہ پہلی بار مسجد گئے تو وہاں ایک منفرد ماحول دیکھا۔ ان کے مطابق سب لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہوکر عبادت کر رہے تھے اور کسی کو شہرت، دولت یا مقام کی بنیاد پر اہمیت نہیں دی جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ مسجد میں موجود لوگ جانتے تھے کہ وہ ایک مشہور اداکار ہیں، لیکن عبادت کے دوران کسی نے ان سے خصوصی توجہ یا تصویر بنانے کی درخواست نہیں کی۔ البتہ عبادت کے بعد لوگوں نے نہایت احترام اور شائستگی سے گفتگو کی۔
اداکار وجے کی جماعت کی تاریخی جیت، تامل ناڈو کی سیاست میں بڑی تبدیلی
Jay کا کہنا تھا کہ مسجد میں انہوں نے محسوس کیا کہ خدا کے سامنے سب انسان برابر ہیں اور یہی احساس ان کے دل کو بہت قریب لگا۔ ان کے مطابق اسلام قبول کرنے کے بعد ان کی سوچ، رویے اور شخصیت میں مثبت تبدیلی آئی۔
یاد رہے کہ Jay نے اپنے فلمی سفر کا آغاز سن 2002 میں Vijay کے ساتھ ایک فلم سے کیا تھا، جس کے بعد وہ تامل فلمی صنعت میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
