ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے تحصیل دینہ کے مین بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ماڈل بازار بیوٹیفکیشن منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بازار میں جاری ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی کے انتظامات، انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہری خوبصورتی بڑھانے کے مختلف اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرتے ہوئے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل اور کنسلٹنٹ عثمان بھی موجود تھے۔ متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو جاری تعمیراتی سرگرمیوں، بازار کی اپ گریڈیشن اور ماڈل بازار منصوبے کے مختلف مراحل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں اور شہری سہولیات کا جائزہ
ضلعی انتظامیہ کے مطابق منصوبے کا مقصد دینہ مین بازار کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا، صفائی کے نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کے لیے ایک خوبصورت اور منظم تجارتی ماحول فراہم کرنا ہے۔
