ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ترقیاتی اور انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پلس منصوبے، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا، واسا جہلم کے معاملات اور شہر میں جاری خوبصورتی بڑھانے کے منصوبوں پر متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں واسا جہلم کی کارکردگی، سیوریج مسائل اور مین ہول کورز کی تنصیب سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہری سہولیات کی بہتری کے لیے تمام اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں جبکہ صفائی ستھرائی اور انفراسٹرکچر کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی
اس موقع پر سُتھرا پنجاب ایجنسی جہلم کی کارکردگی اور شہر میں صفائی مہم کے تحت جاری اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی سرگرمیوں اور مختلف محکموں کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو مزید بہتری لانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
