سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے انتخابی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں بھی پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ اس سلسلے میں پارٹی کی سیاسی حکمتِ عملی کو مزید متحرک بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ساتھ نواز شریف کے لیے ایک علیحدہ دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں وہ اہم سیاسی امور کی نگرانی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ سیاسی ملاقاتیں جی او آر ون، تھری کلب روڈ پر کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات: ملکی و عالمی صورتحال پر اہم مشاورت
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھری کلب روڈ کے مقام کو وزیراعلیٰ پنجاب کے کیمپ آفس کا درجہ دیا جائے گا اور وہاں موجود خصوصی بلاک کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ سیاسی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔
