9
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت مکمل ہو گئی ہے، جبکہ عدالت کی جانب سے فیصلہ آج سہ پہر تین بجے سنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی، جس میں پراسیکیوشن کی جانب سے حتمی دلائل مکمل کیے گئے۔ پراسیکیوشن نے عدالت سے ملزم کو سزائے موت دینے کی استدعا کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مقدمے میں تفتیشی افسر سمیت پچیس سے زائد گواہوں کے بیانات اور جرح مکمل ہو چکی ہے، جن میں گاڑی کے مالک اور ڈرائیور سمیت اہم افراد شامل تھے۔
ثنا یوسف قتل کیس، ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد
عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ آج سہ پہر سنایا جائے گا، جس کا انتظار فریقین اور عوامی حلقوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
