دسمبر 2026 سے سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے لیے ظاہر کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر 2026 سے عوام کے لیے جزوی طور پر پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت تمام افسران کو اپنے اثاثے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ڈکلیئر کرنا ہوں گے۔

latest urdu news

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس نئے نظام کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آئی ٹی پلیٹ فارم کو استعمال کیا جائے گا، جہاں سرکاری افسران اپنے مالی اثاثے آن لائن ظاہر کریں گے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اثاثوں کے ڈیٹا میں غیر معمولی اضافہ یا مشکوک تبدیلی پر خودکار طور پر “ریڈ فلیگ” سسٹم کے ذریعے نشاندہی کی جائے گی تاکہ احتساب کا عمل مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

سپریم کورٹ کی ہدایت، اسلام آباد ہائیکورٹ ایمان مزاری کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ کرے

حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت اثاثوں کا کچھ حصہ عوامی رسائی کے لیے بھی دستیاب ہوگا، تاہم حساس معلومات کو محفوظ رکھا جائے گا۔

اسی اجلاس میں کسٹمز انفورسمنٹ کراچی سے متعلق ایک معاملہ بھی زیر بحث آیا، جہاں مبینہ طور پر خشک دودھ کے ہزاروں بیگز کی نیلامی کم قیمت پر کیے جانے پر سوالات اٹھائے گئے۔ کمیٹی نے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ایف بی آر کے گوداموں میں آگ لگنے کے واقعات اور کوئٹہ میں ضبط شدہ چاندی کے وزن میں فرق جیسے معاملات کی بھی تحقیقات جاری ہیں، اور ملوث افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter