بنگلادیش پہلی اننگز میں 413 رنز بنا کر آؤٹ، محمد عباس کی تباہ کن بولنگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلادیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 413 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

latest urdu news

بنگلادیش نے 301 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل دوبارہ شروع کیا، تاہم دوسرے دن پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹکنے دیا۔

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شانتو نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 101 رنز بنائے، جبکہ مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لٹن داس نے 33، مہدی حسن میراز نے 10، تیج الاسلام نے 17 اور تسکین احمد نے 28 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین آفریدی نے 3 جبکہ حسن علی اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کے 413 رنز کے جواب میں اب پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter