پیٹرولیم مصنوعات مہنگی: حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں بڑی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہی شرح سے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی اتنا ہی اضافہ کیا گیا ہے اور یہ 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے فوری طور پر ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں ان پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

پیٹرولیم قیمتوں اور لوڈشیڈنگ پر حکومت تنقید کی زد میں، تیمور جھگڑا کا سخت ردعمل

دوسری جانب حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے اسے 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا ہے۔ اس کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جس سے اس کے صارفین کو کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اس فیصلے کی بڑی وجوہات ہیں۔ ان کے مطابق بین الاقوامی معاہدوں کے باعث حکومت کو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام تک منتقل کرنا پڑا، تاہم کوشش کی گئی کہ اس اثر کو کم سے کم رکھا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالات بہتر ہونے پر عوام کو دوبارہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter