ضلع جہلم کے مین بازاروں کو ماڈل بازاروں میں تبدیل کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے تحصیل جہلم، تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ کا دورہ کرتے ہوئے مین بازاروں کو ماڈل بازاروں میں تبدیل کرنے کے لیے جاری بیوٹیفکیشن اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر جاری تعمیراتی اور تزئینی کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبوں کے معیار، رفتار اور تعمیراتی میٹریل کے استعمال کو باریک بینی سے چیک کیا۔

اس موقع پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈپٹی کمشنر کو جاری منصوبوں کی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ہدایت کی کہ ماڈل بازاروں کی تشکیل میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، عوامی سہولت، خوبصورتی اور ٹریفک کے بہتر انتظام کو بنیادی ترجیح دی جائے تاکہ شہریوں کو منظم اور آسان ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جہلم پولیس کے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیاں، اشتہاری مجرم اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری گرفتار

انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کسی صورت سمجھوتا نہ کیا جائے اور تمام منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوامی سہولت میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مین بازاروں کی جدید خطوط پر بحالی اور انہیں ماڈل بازاروں میں تبدیل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter