جہلم پولیس کے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیاں، اشتہاری مجرم اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: پولیس نے ضلع بھر میں سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

latest urdu news

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 15 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 419 افراد، 165 گھروں اور 16 بس اسٹینڈز و ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔

کارروائی کے دوران تھانہ سول لائنز کے علاقے سے ایک غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو گرفتار کیا گیا جبکہ تھانہ پنڈدادنخان کے علاقے سے ایک اشتہاری مجرم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ سرچ آپریشنز دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، 19 سالہ گمشدہ نوجوان بازیاب

جہلم پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع دیں، کیونکہ بروقت اطلاع کسی بڑے جرم کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص بغیر کوائف کے رہائش پذیر ہو یا کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہو تو اس کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر دی جائے تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter