کراچی میں افسوسناک واقعہ: گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، دو ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے معمار موڑ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کے دوران پولیس اہلکار گاڑی کی ٹکر سے شہید ہو گیا۔

latest urdu news

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ اسی دوران گاڑی میں سوار افراد نے اہلکار کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گئے، جس کے نتیجے میں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت عبدالمنان کے نام سے ہوئی ہے، جو سائٹ سپر ہائی وے تھانہ کراچی میں بطور کانسٹیبل خدمات انجام دے رہے تھے۔

جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیاں جاں بحق،ملزم ابوذر کی ضمانت منظور

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کی گاڑی سے چھالیہ اور گٹکا بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مفرور افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter