تیل کی عالمی منڈی میں ریلیف: امریکا نے روسی تیل پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے روس سے تیل کی خرید و فروخت پر عائد پابندیوں میں مزید ایک ماہ کے لیے نرمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب 16 مئی تک روسی تیل بغیر کسی رکاوٹ کے خریدا جا سکے گا۔

latest urdu news

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں ممکنہ کمی کو روکنا اور بین الاقوامی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے توانائی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کو بھی قابو میں رکھنے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی کی تھی، تاہم وہ رعایت 11 اپریل کو ختم ہونے کے بعد دوبارہ پابندیاں نافذ کر دی گئی تھیں۔ اب ایک بار پھر محدود مدت کے لیے یہ پابندیاں ہٹا کر مارکیٹ کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter