ایران مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے پاکستان کو ترجیح دینے کا خواہاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: ایران کے حکام نے کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہوتا ہے تو وہ پاکستان کو بطور میزبان ترجیح دیں گے۔

latest urdu news

ایرانی حکام نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ وہ مذاکرات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، تاہم دوسری جانب کی پوزیشن ابھی واضح نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کا اگلا مرحلہ شروع ہوا تو پاکستان ایک موزوں مقام ثابت ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے ایک اور دور کے جلد اسلام آباد میں انعقاد کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں دوبارہ ملاقات کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بھی عندیہ دیا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے۔ اس سے قبل پاکستانی حکام کی جانب سے بھی امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کی جا چکی ہے۔

ایران–امریکا مذاکرات: ٹرمپ کی پاکستانی قیادت کی تعریف، جوہری پروگرام بڑا مسئلہ قرار

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مذاکرات جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ مذاکرات پاکستان میں ہوتے ہیں تو یہ خطے میں سفارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter