Lebanon اور Israel کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان جنگ بندی مذاکرات منگل کو Washington, D.C. میں ہونے جا رہے ہیں۔ اس پیش رفت کو خطے میں امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے مذاکرات کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بات چیت میں Hezbollah کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ یہ شرط مذاکرات کے آغاز سے قبل ہی ایک اہم نکتہ بن چکی ہے۔
لبنانی ایوانِ صدر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی رابطہ حال ہی میں واشنگٹن میں تعینات سفیروں کے ذریعے ہوا، جو حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اہم سفارتی پیشرفت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ میں ہونے والے اجلاس میں جنگ بندی کے خدوخال اور مذاکرات کے طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
دوسری جانب حالیہ رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھی خطے میں کشیدگی مکمل طور پر کم نہیں ہو سکی، اور اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث ان مذاکرات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
