ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد ایرانی شہری ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے مطابق یہ افراد رضاکارانہ طور پر وطن کی حفاظت کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں صدر پزشکیان نے کہا کہ وہ خود بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو ایران کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، اور ہمیشہ اس عزم پر قائم رہیں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے عارضی جنگ بندی کی امریکی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے ہیں۔ ایران کا مؤقف ہے کہ تنازع کا مستقل حل نکالا جائے، عالمی پابندیاں ختم کی جائیں اور حالیہ حملوں سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
More than 14 million proud Iranians have so far registered to sacrifice their lives to defend Iran. I too have been, am, and will remain devoted to giving my life for Iran. https://t.co/B9GBHAAEMu
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) April 7, 2026
مزید برآں، ایران نے امریکی تجاویز پر اپنا باضابطہ ردعمل پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا ہے، جبکہ ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق پیغام موصول ہوا ہے۔
