علیمہ خان کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی اپیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیمہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہزاروں عہدیداروں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی ہے، جہاں ان کے بھائی عمران خان اس وقت قید ہیں۔

latest urdu news

اپنے بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ تقریباً 10 ہزار پارٹی عہدیدار جیل کے باہر جمع ہوں گے تاکہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں آواز بلند کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے تاکہ عمران خان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جا سکے۔

انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ڈیل سے متعلق افواہیں پھیلا رہی ہے، جبکہ ان کا مؤقف ہے کہ وہ کسی قسم کی خفیہ بات چیت کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے مذاکرات کے لیے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ذمہ داریاں سونپی ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں ممکنہ اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کریں گے۔

علیمہ خان کی ’چارج شیٹ‘ پر سوال، بیرسٹر گوہر کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آنے والی ہے اور پارٹی عہدیداروں کو متحرک کرنے کا مقصد یہی ہے کہ مؤثر دباؤ کے ذریعے اپنے مطالبات منوائے جا سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter