شیر افضل مروت: عمران خان جیل سے اپنی بہنوں کی وجہ سے باہر نہیں آ سکے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان تک صرف ان کی بہنوں کی رسائی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ جیل سے باہر نہیں آ سکے۔

latest urdu news

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت نہ خود کام کرتی ہے اور نہ دوسروں کو کرنے دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو پارٹی میں واپس لانے کے لیے قیادت کو انہیں راضی کرنا ہوگا، اور علی امین کو ہٹانے کے لیے پارٹی نے پہلے الزام تراشیاں کی تھیں۔

انہوں نے موجودہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ایسے بندے کو اب وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری اسکول نہیں چلاسکتا اور چھ ماہ میں اپنی کابینہ بھی نہیں بنا سکا۔”

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں علی امین گنڈاپور سے بھی آگے ہیں، اور پارٹی علی امین اور بیرسٹر گوہر کو آگے لائے بغیر آگے نہیں بڑھے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter