سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور، ایندھن بچانے کے اقدامات تیز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صوبائی وزیر Nasir Hussain Shah نے کہا ہے کہ سندھ حکومت موجودہ حالات کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور کر رہی ہے۔

latest urdu news

Sukkur میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات معمول کے نہیں ہیں اور اگر صورتحال طویل ہوئی تو اس کے اثرات سب پر پڑیں گے۔ ان کے مطابق حکومت روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کر رہی ہے تاکہ بروقت فیصلے کیے جا سکیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ایندھن کی بچت کے لیے ہنگامی اقدامات ضروری ہیں، اسی سلسلے میں سرکاری گاڑیوں کے لیے پیٹرول کے استعمال میں 60 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔

پنجاب میں صرف 4 دن میں 2.5 لاکھ سے زائد ٹریفک چالان، سخت کارروائی جاری

انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات پر سنجیدگی سے غور جاری ہے تاکہ وسائل کا بہتر استعمال کیا جا سکے اور ممکنہ بحران سے نمٹا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter