جان کا خطرہ, افغان فنکاروں کی پاکستان میں قیام کی درخواست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

Peshawar میں افغان فنکاروں کی جانب سے پاکستان میں قیام اور ویزوں کے حصول کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ نے اہم ہدایات جاری کر دیں۔

latest urdu news

عدالت نے درخواست گزار فنکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی درخواستیں براہِ راست وزارت داخلہ کو پیش کریں۔ کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، جہاں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 109 افغان فنکار پاکستان میں رہنے کی اجازت چاہتے ہیں۔

وکیل کے مطابق افغانستان میں موجودہ حالات کے باعث فنکاروں، خصوصاً موسیقی سے وابستہ افراد کو شدید خطرات لاحق ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنے ملک واپس جانے سے قاصر ہیں۔

عدالت نے اس معاملے پر فوری فیصلہ دینے کے بجائے متعلقہ حکومتی ادارے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی، تاکہ قانونی طریقہ کار کے تحت ان درخواستوں پر غور کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter