سندھ حکومت اور میئر کراچی کی کارکردگی سے مطمئن ہوں: بلاول بھٹو زرداری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ سندھ حکومت اور میئر کراچی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور جلد شہر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔

latest urdu news

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں جماعت کی پارلیمانی نشست منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مشکل حالات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت اور میئر کی کارکردگی قابل اطمینان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آگ لگانے والوں میں نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں شامل ہے، جبکہ گل پلازا کے واقعے سے نمٹنے والوں پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔

بلاول بھٹو سرکاری طیارہ استعمال کرسکتے ہیں تو پنجاب حکومت بھی بااختیار ہے: عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بعض حلقوں کو اس لیے قابل قبول نہیں کیونکہ وہ سندھ کے دارالحکومت میں ایک جیالا میئر نہیں دیکھنا چاہتے۔ بلاول کے مطابق وہ مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور جلد کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی مخالف پروپیگنڈے کا جواب اپنی کارکردگی سے دیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter