وزیراعظم شہباز شریف کا مجتبیٰ خامنہ ای کو تعزیتی خط، ایران سے یکجہتی کا اظہار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنائی کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے علی خامنائی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

latest urdu news

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کی اعلیٰ قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر سے پاکستانی عوام کو شدید صدمہ پہنچا ہے اور اس مشکل وقت میں پاکستان ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

شہباز شریف نے خط میں کہا کہ پاکستانی قوم ایران کے عوام اور پوری امت مسلمہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مرحوم رہنما کے لیے دعاگو ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں ایران آنے والے برسوں میں امن، استحکام، وقار اور ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای عالمی توجہ کا مرکز بن گئے

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter