آج ایران پر حملوں کا سب سے شدید دن ہوگا: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی میں آج حملوں کا سب سے شدید مرحلہ دیکھنے میں آئے گا۔ پینٹاگون میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ آپریشن ایپک فیوری کے مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور کارروائیاں پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

latest urdu news

پیٹ ہیگستھ کے مطابق آج ایران کے اندر ہونے والے حملوں میں سب سے زیادہ فائٹر جیٹس، بمبار طیارے اور فضائی حملے شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں پہلے سے بہتر انٹیلی جنس استعمال کی جا رہی ہے اور فوجی کارروائیاں پہلے سے زیادہ منظم انداز میں کی جا رہی ہیں۔

امریکی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران نے جنگ کے آغاز کے بعد اب تک سب سے کم میزائل فائر کیے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اس بات کی علامت ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیت کمزور ہو رہی ہے۔

ہیگستھ نے کہا کہ امریکہ کا عزم مضبوط ہے، تاہم جنگ کے اہداف کی حد اور کارروائی کے دورانیے کا حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ ان کے بقول یہ بھی صدر ہی طے کریں گے کہ جنگ کب تک جاری رکھی جائے گی۔

امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے تیل کی ترسیل روک سکتے ہیں: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

انہوں نے صدر ٹرمپ کے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکہ دشمن کو بھرپور انداز میں شکست دے رہا ہے اور یہ کارروائیاں امریکہ اپنی مرضی اور اپنے منتخب وقت کے مطابق انجام دے رہا ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے مزید الزام عائد کیا کہ ایرانی فورسز جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں کیونکہ ان کی اپنی فوجی طاقت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ایران تنہا کھڑا ہے اور اسے شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter