ملک حالتِ جنگ میں ہے، افغانستان کے ساتھ باقاعدہ لڑائی جاری ہے: طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت غیر معمولی سیکیورٹی صورتحال سے گزر رہا ہے اور ملک عملاً حالتِ جنگ میں ہے جبکہ افغانستان کے ساتھ باقاعدہ لڑائی کی کیفیت موجود ہے۔

latest urdu news

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آباد میں قائم پولیس ناکوں سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک میں سخت اقدامات کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے اور عملی طور پر لڑائی کی صورتحال موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پاس جدید جنگی طیارے یا بم نہیں ہیں، تاہم کم عمر لڑکوں کو استعمال کرتے ہوئے خودکش حملوں کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

عطا تارڑ: پاکستان افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے

وزیر مملکت کے مطابق ایسے حالات میں سیکیورٹی کے لیے مختلف شہروں خصوصاً اسلام آباد میں پولیس ناکے قائم کرنا ضروری ہو جاتا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھیں اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter