سعودی عرب کا ایران کو سخت پیغام، حملے جاری رہے تو تہران کو نتائج بھگتنا ہوں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے ایران کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عرب ممالک پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے نتائج کی مکمل ذمہ داری تہران پر عائد ہوگی۔

latest urdu news

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران کی حالیہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ خلیجی، عرب اور اسلامی ممالک کی خودمختاری پر کسی بھی قسم کا حملہ ناقابل قبول ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شہری تنصیبات، ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانا خطے کے امن اور استحکام کو دانستہ طور پر خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق اس طرح کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں اور ان کا مقصد خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانا ہے۔

سعودی عرب نے ایران کے اس الزام کو بھی مسترد کر دیا کہ مملکت نے ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ سعودی حکام نے وضاحت کی کہ فضائی حدود میں موجود طیارے کسی حملے کے لیے نہیں بلکہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے ممکنہ خطرات سے سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل (GCC) کے رکن ممالک کی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے گشت کر رہے تھے۔

سعودی عرب کا ایران کو پیغام: عقلمندی سے کام لیں اور غلط فہمی سے گریز کریں

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی جانب سے حملوں کا تسلسل نہ صرف خطے میں کشیدگی کو بڑھائے گا بلکہ دونوں ممالک کے مستقبل کے تعلقات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter